۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اسد اقبال زیدی

حوزہ/ صوبائی صدر علامہ اسد اقبال نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان نے سندھ بھر میں مختلف حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ انشاء اللہ کامیاب ہو کر ہم قوم و ملک کی دیانتداری کے ساتھ خدمت کرینگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی صدارت میں منعقد ہواشرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ اسد اقبال نے کہا کے اسلامی تحریک پاکستان نے سندھ بھر میں مختلف حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں انشاء اللہ کامیاب ہو کر ہم قوم و ملک کی دیانتداری کے ساتھ خدمت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی ایک مدبر بلند فہم سیاستدان ہیں جو حکمت عملی کے ساتھ ملک کی سالمیت میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں شیعہ علماء کونسل پورے پاکستان کی طرح سندھ کے مختلف علاقوں گاؤں قصبوں میں خدمات انجام دینے میں مصروف عمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .